شمس آئیکون کا بلڈر بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار و رہا
شیئر کریں
*مختلف ناموں سے چلنے والے پراجیکٹ کے الاٹیز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کے انکشافات
*میاں بیوی کے تنازع نے پراجیکٹ ڈبو دیا، الاٹیز کے خطیر رقم خطرے میں
(رپورٹ: علی نواز)حیدرآباد کے معروف بلڈر اور شمس آئیکون کے مالک ارباب محمد دین میمن قاسم آباد پولیس کے ہاتھ بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں چند سالوں سے مختلف ناموں سے چلنے والے پراجیکٹ کے الاٹیز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کے انکشافات،
میاں بیوی کے تنازع نے پراجیکٹ ڈبو دیا اور الاٹیز کے خطیر رقم خطرے میں ڈال دی۔سال 2021میں شمس آئیکون پراجیکٹ میں فلیٹ بک کروانے والے پردیپ کمار نامی شہری نے 1کروڑ 60 لاکھ 50 ہزار کا فلیٹ بک کروایا تھا،
پراجیکٹ سست روی سے چلنے پر فلیٹ مالک نے فلیٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے بلڈر سے پیسے طلب کیے جس پر ارباب محمد دین نے 40 لاکھ رقم کے چیک دیے تاہم بقیہ رقم کے 3عدد مختلف تاریخوں کے چیک دیے۔
مقرر وقت پر چیک کیش کروانے پر معلوم ہوا کے اکاؤنٹ تو خالی ہے جس پر مذکورہ شخص نے عدالت میں 22اے بی کی درخواست داخل کروائی۔ قاسم آباد پولیس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے معروف بلڈر ارباب محمد دین میمن کو گرفتار کر عدالت میں پیش کردیا،
واضح رہے کہ شمس آئیکون پراجیکٹ کے مالک ارباب محمد دین میمن نے چند روز قبل ہی جیل سے رہائی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کے حوالے سے معروف بلڈر کے اپنی بیوی سے بھی تنازعات چل رہے ہیں۔ الاٹیز کی رقم ہڑپتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے ایک ہی پراجیکٹ کو مختلف ناموں سے لانچ کرتے ہوئے عوام کو کھلا دھوکا دیا ہے۔