وزارت سائنس کے 6ادارے بند، 4کے انضمام کی منظوری
شیئر کریں
وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے اور 4 کے انضمام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت کے 6اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عملدرآمد پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔حکومتی ذرائع نے بتایاہے کہ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیک کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کیدیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ انضمام کی تجویز ہے ۔پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجیئنرنگ کونسل کو ڈیجیٹائز کرنے کی تجویز ہے جبکہ پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی جائزے اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں سٹاف کی شرح میں نصف تک کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔