خاتون افسرکی حراسگی، محتسب نے سیڈا افسران کو طلب کرلیا
شیئر کریں
محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا میں ایم ڈی پریتم داس اور جنرل مینیجر فنانس نعیم میمن کی جانب سے خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر محتسب نے ایم ڈی اور جی ایم فنانس کو آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے ، محکمہ آبپاشی سندھ کے ماتحت ادارے سندھ ایری گیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی سیڈا کی افسر شکیلہ لغاری نے محتسب کے دفتر میں منیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس اور جنرل منیجر فنانس نعیم میمن کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت دائر کی تھی ، خاتون افسر شکیلہ لغاری کی شکایت پر ایم ڈی سیڈا پریتم داس اور جی ایم فنانس نعیم میمن کومحتسب نے23 جنوری کو طلب کر لیا ہے ، سیڈا کے ایم ڈی پریتم داس اور جی ایم فنانس نعیم میمن کو تحریری جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گی ہے ، دوسری جانب ایم ڈی سیڈا پریتم داس اور جی ایم فنانس نعیم میمن نے افسر شکیلا لغاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لیگل نوٹس ارسال کر کے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ، بصورت دیگر 10 کروڑ روپے ادا کرے جبکہ سیڈا کے دونوں افسران نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے دعوی کیا ہے کہ خاتون افسر نے اکرم واھ کی سوشل ری سیٹلمنٹ اینڈ مینیجمنٹ پلان کے منصوبے پر عملدرآمد کے دوران کرپشن کی ہے ، سیڈا مینیجمنٹ کے نوٹس لینے کے بعد آدھی رقم واپس کی اور باقی رقم گھر کی تعمیرات میں خرچ ہونے کا بہانہ کر کے کرپشن کی رقم معاف کرنے اور کرپشن انکوائری بند کرنے کی فرمائش کی تھی ، سیڈا مینجمنٹ کی جانب سے انکار کے بعد خاتون افسر شکیلہ لغاری نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ۔