میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی کراچی ،آئل ٹینکر ز کو پارکنگ فیس معاف، یومیہ لاکھوں روپے رشوت وصولی

بلدیہ عظمی کراچی ،آئل ٹینکر ز کو پارکنگ فیس معاف، یومیہ لاکھوں روپے رشوت وصولی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل بھی محکمہ جاتی مافیا کی جنت بنا ہوا ہے ،منظور نظر محکمہ جاتی کرپٹ افسران نے بے ضابطگیوں، بے قاعدگیوں کی انتہا کررکھی ہے ، یومیہ سینکڑوں آئل ٹینکر کی آمدورفت جاری ہے ، فی آئل ٹینکر5
سو روپے بطور پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے لاکھوں روپے کی سرکاری آمدنی کو مبینہ طور پر بھتہ خوری کا زریعہ بنا لیا گیا ہے ادھر انتہائی بااعتماد سرکاری محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ ایک محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ سرکاری خزانے میں جمع شدہ چالان آٹے میں نمک کے برابر ہے جبکہ اس مد میں بڑی رقم مبینہ طور پر ٹھکانے لگا دی جاتی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ مالی بے ضابطگیوں کے بادشاہ و بازیگر منظور نظر سرکاری افسران ہیں ، جنہوں نے اپنے سرکاری عہدے و فرائض کو مالی وصولیوں کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے ادھر ذرائع نے مزید دعوی کیا ہے کہ منظور نظر افسران و اہلکار وصولیوں کا مبینہ طور پر 75 فیصد حصہ اوپر والوں اعلی حکامکو بطور رشوت پیش کرتے ہیں، کہا جارہا ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرزکی نیلامی سے بلدیہ عظمی کراچی کو خاطر خواہ آمدنی متوقع ہے مگر مذکورہ بالا ٹرمینل کی نیلامی میں بھی ایک مخصوص محکمہ جاتی لابی آڑے آرہی ہے کیونکہ اس نیلامی کے سبب ان کے مالی معاملات تہس نہس ہو جائیں گے مذکورہ طاقتور لابی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ انھوں نے مئیر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کے گرد حصار بنا رکھا ہے اور وہ انہیں اس حوالے سے حقائق کے برخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کر کے منفی رپورٹس دے رہیں ہیں دوسری جانب محکمہ جاتی افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرمینل کی نیلامی بلدیہ عظمی کراچی کے ریونیو میں بڑی آمدنی کا ذریعہ ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں