میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل

مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اب 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کہ مریم نواز 21 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو شام چار بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔ دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان شااللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ راناثنا اللہ بھی گزشتہ روز نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق راناثنا اللہ لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کرکے ان کو ملکی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں