میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیہ اعلیٰ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، بلدیہ اعلیٰ کی ملکیتوں، ملازمین و دیگر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام شروع کردیا گیا، ملازمین کی حاضری بھی بائیو میٹرک کرنے سمیت ای چالان جاری کرنے کیلئے منصوبہ بنا لیا گیا، فاخر شاکر، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میونسپل کمشنر کی جانب سے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا، کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت بلدیہ اعلیٰ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام ملکیتوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا اور ملکیتوں کی منتقلی، مالکی اور خرید و فروخت کیلئے ای چالان بھی جاری کیا جائیگا، میونسپل کمشنر فاخر شاکر کے مطابق ملازمین کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا اور حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے پر منصوبہ زیر غور ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ کم ہونے کے باعث تمام کاموں میں تھوڑی مشکلات کا سامنا ہے لیکن تمام جلد ریکارڈ کو جدید طرز پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے جب بلدیہ اعلیٰ سنبھالنے گے تو انہیں کام کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوگی، بلدیہ اعلیٰ کے تمام چیزوں کو بہتر کرنے کے ساتھ جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں