میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52پر ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کی طرف سے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔تمام 128پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی ای یکے ارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے ۔پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس کا مجھ پر کرم رہا، آج سب کو پتا چل گیا عوام کس کے ساتھ ہیں، مرحوم والد نے عمرکوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی، میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں