میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بھتا خوری کے شکنجے میں،پولیس بے بس،تاجر اور شہری پریشان

کراچی بھتا خوری کے شکنجے میں،پولیس بے بس،تاجر اور شہری پریشان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

مختلف گروپس بھتا خوری میں ملوث ، بھتانہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں
بھتا خوری کی برھتی ہوئی وارداتوں سے بلڈرز، تاجر اور بزنس کمیونٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے
(کرائم رپورٹراسد رضا) شہر قائد میں امن قائم کرنے کے لیے مربوط جامع پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں دن دہاڑے دکیتیاں اسٹریٹ کرائم اور بھتا خوری کی برھتی ہوئی وارداتیں معمول بن گئی ہیں کراچی کا کوئی علاقہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہا پولیس کی کاروائیوں کے باوجود ڈکیت دن دہاڑے شہر کی گلیوں میں معصوم نہتے شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر رہے ہیں اور گولیاں بھی برسا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی شہر میں بھتے کی پرچیاں دینے کا سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت شہر کے باسی بلڈرز تاجر برادری بزنس کمیونٹی میں اس تمام صورتحال میں شدید تشویش پائی جاتی ہے بھتہ خوری میں گینگ وار گروپس کے علاوہ متعدد گروپس بھتہ خوری کی وارداتیں کر رہے ہیں۔ آباد کے چیٔرمین حسن بخشی نے بھتہ خوری کی برھتی ہوئی وارداتوں کے باعث کاروبار بند کرنے اور فیلڈ مارشل کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا ہمارے 15 سے 20 ممبران کی زیر تعمیر عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے متا نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شہر کے باسیوں کا حکام سے پرزور مطالبہ ہے کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز اور بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا جائے اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کیا جائے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں