ندا یاسر کو 3شادیوں پر چرچہ کرتے ہوۓ تنقید کا سامنا
شیئر کریں
کراچی :پاکستان شوبزکی مشہور میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر کع مزید 3 شادیاں کرنے کی اجازت دے دی۔
اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاسر اور ندا اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ بیٹھے ڈرامہ بسمل اور دوسری شادی پر چرچہ کر رہے تھے جس پر یاسر نے اہلیہ سے کہا کہ اب میں دوسری شادی کر سکتا ہوں میرا پیٹ بھی کم ہوگیا ہے فٹ ہوگیا ہوں۔
جس پر ندا یاسر نے اپنے شوہر کو ایک اور نہیں بلکہ 3 مزید شادیاں کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ’کس نے کہا کہ فٹ ہوجاؤ تو دلہن ملے گی، آپ موٹے ہی کیوں نہ ہوں 3 اور شادیاں کرلینا لیکن جب آپ کروڑ پتی بن جاؤ یا امبانی کی طرح بلینئر بن جاؤ تو تین شادیاں کرلینا۔
ندا اور یاسر نواز کی مذکورہ ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔