کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حل سے متعلق خصوصی کانفرنس
شیئر کریں
شہر قائد میں موسمیاتی تبدیلی اورکراچی اسکی ساحلی حیثیت کی بحالی کے عنوان سے ٹی پی ایل کے اشتراک سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،جس میں موسمیاتی تبدیلی کے کراچی میں اثرات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات اجاگر کئے گئے۔ اس کانفرنس میں کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور اسکے اثرات کے خاتمے کیلئے اقدامات سامنے لائے گئے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے رکن اور آئی یو سی این کے سابق کنڑی نمائندہ شاہ مرادعلیانی کا خیرمقدم کیا گیا جنہوں نے اجتماعی طور پر کام کی ضرورت پر زوردیا۔ اس تقریب کا آغاز ٹی پی ایل انویسٹمنٹ مینجمنٹ، ابوظہبی، کے سی ای او راشا الخواجہ کے کلمات سے ہوا جس میں انہوں نے پائیدار ترقی کے لئے ملکی کاروبار اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے حکومتی حلقوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہاں اس لئے اکھٹے ہوئے ہیں تاکہ بھرپورامکانات پر کام کرسکیں، پائیداری کا عزم کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے اپنی بہتر کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ کانفرنس میں نجی وسرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز شامل تھے جو پائیدار طریقوںکی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہم سرسبز عمارتیں بنانے کے لئے پرامید ہیں جس کی بدولت خراب پانی کی مقدار کم ہونے کے ساتھ ساتھ موجود کاربن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کلائمیٹ و انرجی پروگرام کی سینئر منیجر، نزیفہ بٹ نے کہاکہ ”اس کانفرنس سے ہمارے لئے درست سمت کی جانب بڑھنے کی راہ ہموارہوئی ہے۔