میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان  نے پاکستانی مشنز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی

افغانستان نے پاکستانی مشنز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

افغانستان نے پاکستان کی جانب سے اپنے مشنز کی سیکیورٹی کے لیے کمانڈوز کی تعداد بڑھانے کی درخواست دوسری بار مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیر پر حملے کے بعد پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کی حفاظت خود کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی اہلکار افغانستان بھیجنے کی درخواست کی تھی، تاہم افغان حکومت نے دوسری مرتبہ پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ افغانستان میں پاکستانی مشنز کی سیکیورٹی پر 15 پاکستانی کمانڈوز تعینات ہیں، اور پاکستان نے مزید 21 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ پاکستان نے افغان حکام سے کہا تھا کہ ہم اپنی حفاظت خود کر لیں گے، سیکیورٹی اہلکار لانے کی اجازت دی جائے۔ لیکن افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے 11اہلکاروں سے زیادہ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا، تاہم شدید خطرات کے باوجود افغان حکومت پاکستانی درخواست بار بار مسترد کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں