میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی فیصلہ آنے تک میشا کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا' قانونی ٹیم

عدالتی فیصلہ آنے تک میشا کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا' قانونی ٹیم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گلوکارہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔میشا شفیع کی قانونی ٹیم کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نیابھی فیصلہ نہیں سنایا بلکہ ابھی تو ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ابھی عدالت میں کیس نہیں چلا، عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔قانون ٹیم کا کہنا ہیکہ کچھ حلقوں نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کی غلط تشریح کی ہے جو میشا شفیع کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔قانونی ٹیم کے مطابق یہ بات باربار شیئربھی کی جا رہی ہے کہ میشا شفیع قصور وار ہیں، ایف آئی اے کی یہ رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نیابھی فیصلہ نہیں سنایا۔قانونی ٹیم کا مزید کہنا تھاکہ میشا شفیع کیس طاقت کے استعمال کی ایک اور بدترین مثال ہے ، ایک خاتون کو خاموش کرانے کے لیے قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں