پاکستان قرضہ، چینی قرض اتارنے کیلئے استعمال نہ کرے ، آئی ایم ایف
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ہمارا قرضہ چین سے لیے گئے اپنے قرضے اتارنے کے لیے استعمال نہ کرے ، امریکا اس بات کو یقینی بنا رہا ہے ۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے ، نئے قرضے سے پہلے پرانے قرضوں کی تفصیلات دیکھناہوں گی۔آئی ایم ایف کے مطابق قرضوں کی واپسی کی پاکستانی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا اور قرض ادائیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا،پاکستان کو قرض دینے کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کرے گا۔