میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ریلوے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایک کھرب 58ارب کا نقصان

پاکستان ریلوے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایک کھرب 58ارب کا نقصان

منتظم
پیر, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ریلوے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لگ بھگ ایک کھرب 58ارب روپے کا نقصان ہوا،حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں ریلوے پر ایک کھرب77ارب اور86کروڑ روپے کی سبسڈی دی، جبکہ ایک کھرب49ارب اور 47کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں اور پانچ سالوں کے دوران 3کھرب اور7ارب روپے کے اخراجات ہوئے، دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کے مالی سال2016-17ء کے اخراجات مالی سال2012-13ء کے مقابلے میں40فیصد سے زائد جبکہ مالی سال2015-16ء کے مقابلے میں17ارب روپے زائد ہیں۔ مالی سال2012-13ء میں30ارب سے زائد کا نقصان ہوا،حکومت نے 33ارب اور30کروڑ روپے کی سبسڈی دی، جبکہ 18ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔مالی سال2013-14ء میں کل وصولیاں22ارب اور80کروڑ روپے کی ہوئیں، جبکہ حکومت کی جانب سے33ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، جبکہ اخراجات55ارب روپے کے ہوئے اور نقصان32ارب روپے کا ہوامالی سال2014-15ء میں 27ارب روپے کا نقصان ہوا،31ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں،حکومت کی جانب سے37ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ60ارب روپے کے اخراجات ہوئے مالی سال 2015ء اور مالی سال2016ء میں کل 36ارب اور50کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں، 37ارب روپے حکومت نے سبسڈی دی جبکہ 63ارب اور 50کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ اس طرح 27ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا،مالی سال2016-17ء میںریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان کا سامنا کرنا پڑا،2016-17ء میں ریلوے کو 41ارب روپے کا نقصان ہوا جس میں40ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔حکومت نے مالی سال2016-17ء میں 37ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ 80ارب روپے سے زائد کا نقصان ہواحکومت نے مالی سال2016-17ء میں نقصان کی وجہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10فیصد اضافہ بتائی ہے، لیکن یہ نقصان تنخواہوں کی مد میں اضافے کی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں