
سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی پشت پناہی ، پیکیج مافیا سرگرم
شیئر کریں
ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں بھی دیگر علاقوں کی طرح پیکیج مافیا سرگرم ہے جو اخبارات میں ناجائز تعمیرات کی خبریں شائع نہ ہونے کی گارنٹی دے کر بلڈرز سے فی پلاٹ لاکھوں روپے اینٹھ لیتے ہیں۔ اسی ضمن میں بیٹر زوہیب کا نام سامنے آیا ہے جو خود کو صحافتی یونین کا نمائندہ بتا کر گلبرگ ٹاؤن میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے اینٹھ چکا ہے ۔ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد میں بیٹر زوہیب نے خود کو صحافتی تنظیموں کا نمائندہ بتا کرڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی پشت پناہی میں بغیر نقشے اور منظوری کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات کی آزادی حاصل کر رکھی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اخبارات میں غیر قانونی تعمیرات کی خبریں شائع نہ ہونے کی گارنٹی دے کر فی پلاٹ لاکھوں روپے وصولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،ذرائع کے مطابق حفاظتی پیکیج لینے والی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے متواتر جاری ہے جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ عزیز آباد نمبر 2 میں پلاٹ نمبر 1148 کی کمزور بنیادوں پر پانچویں منزل کا کام بیٹر شاہزیب نے زوہیب کے حفاظتی پیکیج میں مکمل کروا کر بغیر کسی انہدامی کارروائی کے رہائشیوں کو قبضہ دے دیا ہے۔