آرمی چیف تقرری پر صدر کے اقدام کو عمران خان کی حمایت ہوگی،فواد چوہدری
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری پر صدر کے کسی بھی فیصلے کو عمران خان کی حمایت ہوگی۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ واضح کر دوں صدر مملکت عارف علوی جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔آج اہم تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا،علاوہ فوادچوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر کے بغیر ہم دنیا کا تصوّر بھی نہیں کرسکتے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں۔