میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف نے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

آئی ایم ایف نے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات سمیت بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان بتائے سیلاب بحالی اور تعمیرنو پر رواں سال کتنی رقم خرچ ہوگی؟ تعمیر نو میں آباد کاری کے کتنے منصوبے ہیں؟۔آئی ایم ایف کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات میں کہا گیا کہ گھروں اور شاہراہوں کی تعمیرنو پراخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اگلے ہفتے تمام تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کرے گی، تفصیلات فراہمی کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔قبل ازیں آئی ایم ایف سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی کی درخواست کی گئی تھی، جس میں گزشتہ روز ز وزیر خزانہ کے ساتھ ہونیوالی آن لائن ملاقات میں سیلاب کے باعث پسماندہ و غریب طبقے کیلئے سبسڈیز بارے نظر ثانی کا عندیہ بھی دیا گیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں