میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم فیز 3کے الاٹیزپریشان

گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم فیز 3کے الاٹیزپریشان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم، ایچ ڈی اے نے چوتھے مرحلے کی قرعہ اندازی کیلئے تیاریاں کرلیں، گورننگ باڈی کے 120 ویں اجلاس میں منظوری لینے کا امکان، 3 فیز میں اربوں روپے جمع کرانے والے الاٹیز تاحال پلاٹس سے محروم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کے چوتھے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی کے 120 ویں اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری لینے کا امکان ہے، حیرت انگیز طور پر گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کے تین فیز میں بکنگ کرانے والے الاٹیز 13 سال سے پلاٹس سے محروم ہیں تو دوسری جانب چوتھے مرحلے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کے تین فیزساڑھے 7 ارب روپے مالیت کے 31 ہزار 600 سے زائد پلاٹوں پر مشتمل سرکاری رہائشی اسکیم کیلئے الاٹیز دسمبر 2017 تک یوٹیلیٹی چارجز و دیگر مد میں 6 ارب تک رقم جمع کرا چکے ہیں، 2021 تک چار سال کے باوجود مذکورہ اسکیم میں بنیادی سہولیات سمیت دیگر کام نہ ہونے کے باوجود 35 کروڑ الاٹیز کی جانب سے جمع کرائے گئے، جبکہ فیز تھری کی کل اسکیم 84 فیصد یعنی 80 فیصد سے زائد رقم جمع کرانے کے باوجود نہ کسی الاٹی کو پلاٹ دیا گیا نہ ہی اسکیم میں پانی، بجلی، گیس، سیوریج، روڈز ودیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں