میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک ،کرپٹ افسرشاہد رضا فاطمی کراچی میں تعیناتی کرانے میں کامیاب

محکمہ ڈاک ،کرپٹ افسرشاہد رضا فاطمی کراچی میں تعیناتی کرانے میں کامیاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) جرأت کا انکشاف درست ثابت ہو گیا، محکمہ ڈاک کے کرپٹ افسر شاہد رضا فاطمی کراچی میں اپنی من پسند تعیناتی حاصل کرنے میں پھر کامیاب ہوگئے، آئندہ چند روز میں محکمے کے خسارے مزید بڑھنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے میمو نمبر{S.2-2/2000-VIII (P-I) کے تحت محکمہ ڈاک کو تباہی کی جانب دھکیلنے والے شاہد رضا فاطمی نے بطور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل ڈویژن کراچی کا مستقل چارج سنبھال لیا ہے جس سے متعدد سینئر افسران میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سینٹرل ڈویژن میں تعینات نچلے ملازمین کو ہراساں کرنے، مشکوک و متنازع تبادلے و تعیناتیوں کا سلسلہ بھی حالیہ دنوں عروج پر پہنچا ہوا ہے۔اس سے قبل شاہد رضا فاطمی بحیثیت ڈپٹی کنٹرولر ایکسپریس پوسٹ کراچی نہ صرف محکمے کے متعدد ذیلی شعبہ جات کو تالے لگوانے کے اہم کردار تصور کیے جاتے ہیں بلکہ انکی جانب سے اپنے ماتحت آنے والے شعبوں و ڈاک معاہدوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی نشاندہی کرتا 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والا ایکسپریس پوسٹ کا خصوصی کاؤنٹر ہے، جو نااہل افسران کی غفلت کے سبب گزشتہ کئی ماہ سے تالابندی کا شکار ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آفس اسلام آباد متنازع فیصلوں کے ذریعے مسلسل کرپٹ افسران کی سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے، جبکہ تمام تر امور میں وزیر مواصلات مراد سعید بھی خاموش تماشائی دکھائی دیتے ہیں جس کے تحت آئندہ چند روز میں محکمہ ڈاک کے مزید ڈاکخانوں کے بند ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں