میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی ظفر اور مہوش حیات کی کراچی کنگز کو مبارکباد

علی ظفر اور مہوش حیات کی کراچی کنگز کو مبارکباد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کے معروف اداکار و گلوگار علی ظفر اور ادا کارہ مہوش حیات نے کراچی کنگز کو مبارکباد دی ہے ۔پاکستان کے معروف اداکار و گلوگار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی اور لاہور قلندرز کی بھی فائنل تک پہنچنے پر تعریف کی۔علی ظفر نے لکھا کہ وہ بھی لاہور سے ہیں، پیش گوئی کرنے میں جذبات کا عمل دخل نہیں ہوتا، ہم سب پاکستانی ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پی ایس ایل کے فائنل کو سنسنی خیز قرار دیا اور ٹوئٹر پر کراچی کنگز کو جیت پر مبارک باد دی۔انہوں نے لکھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے مرحوم کوچ ڈین جونز کو میچ جیت کر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے کراچی کنگز کو مبارک باد دی اور لاہور قلندرز کی بھی تعریف کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں