میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا سندھ کابینہ میں توسیع کافیصلہ

پیپلزپارٹی کا سندھ کابینہ میں توسیع کافیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کافیصلہ کیا ہے ، مزید معاون خصوصی شامل کرنے کے ساتھ ساتھ وزراء کے محکموں میں تبدیلی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت، تعلیم اور بلدیات کی کارکردگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 نئے معاون خصوصی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے جب کہ موجودہ وزراء کے محکموں میں ردوبدل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکمے وزراء کو دیے جانے کا امکان ہے ، اس وقت محکمہ تعلیم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پاس ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم عہدیدارن سے مشاورت جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں