میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشرقی سرحد پر خطرات برقرار، جوابی حملوں کیلئے ہماری تیاریاں کم نہیں ہونگی، آرمی چیف

مشرقی سرحد پر خطرات برقرار، جوابی حملوں کیلئے ہماری تیاریاں کم نہیں ہونگی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے پیش نظر جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہوں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کو آرمی چیف کو مختلف آپریشنل فارمیشنز کے سے متعلق آگاہ کیا۔سربراہ پاک فوج نے آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کی جانب سے موثر جواب پر اطمینان کا اظہار کیا،جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے پیش نظر جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں