پی پی جلسے کا سہرا لینے کی جنگ،جام خان شورو اور شرجیل انعام میمنمیں محاذ آرائی
شیئر کریں
حیدرآباد میں آج پیپلزپارٹی کا جلسہ، دو صوبائی وزیر آمنے سامنے، شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو میں تنازع، حامیوں نے ایک دوسرے کے پینافلیکس بھی اکھاڑ دئے، جلسہ گاھ میں بھی حامیوں کی نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے جانب سانحہ 18 اکتوبر کے سلسلے میں آج حیدرآباد میں ہٹڑی بائے پاس پر جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جلسے سے قبل صوبائی وزیر آبپاشی و خوراک اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے درمیان تنازع سامنے آ گیا ہے، دونوں صوبائی وزراء میں سیاسی تنازع کافی عرصے سے جاری ہے لیکن آج صوبائی وزیر جام خان شورو کی میزبانی میں منعقد جلسے کا کریڈٹ لینے کیلئے شرجیل انعام میمن متحرک ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں وزرا کے حامیوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے پینافلیکس بھی اکھاڑ دئے ہیں، حیدرآباد دیہی سے جام خان شورو کے جبکہ حیدرآباد بائے پاس اور شہر سے شرجیل انعام میمن کے استقبالیہ بینرز و پینافلیکس حامیوں نے اتار دیے ہیں، ذرائع کے مطابق جلسہ گاھ میں دونوں رہنماؤں کی موجودگی کے حامیوں نے نعرے بازی بھی کی، ذرائع کے مطابق دونوں رہنما حیدرآباد میں جلسے کا کریڈٹ لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔