میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوکراچی، لیاقت آباد،مضرصحت گوشت کی کھلے عام فروخت ،محکمہ ویٹرنری غیرفعال ہوگیا

نیوکراچی، لیاقت آباد،مضرصحت گوشت کی کھلے عام فروخت ،محکمہ ویٹرنری غیرفعال ہوگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ویٹرنری غیرفعال ہونے پر نیوکراچی اور لیاقت آباد میں مضرصحت گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ عام مقامات پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کے گوشت کے معائنے کا کوئی نظام موجود نہیں۔ ڈائریکٹر ویٹرنری نے سیکیورٹی خدشات پر کارروائی سے معذرت کرلی نیو کراچی ہو یا لیاقت آبادمضرصحت گوشت کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ کے ایم سی کا محکمہ ویٹرنری غیرفعال نظر آتا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ سستے گوشت کے نام پر بیمار اور لاغر جانوروں کے پریشر والے گوشت سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، لیکن محکمے نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ کے ایم سی محکمہ ویٹرنری کے ڈاکٹر انعام نے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے کارروائی نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کراچی بھر میں مضرصحت گوشت کی فروخت کا بھی اعتراف کیا۔ شہریوں نے محکمے کی بے بسی پر میئر کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں