ادارہ ترقیات حیدرآباد، تبادلے کے باوجود گریڈ 17 کا اکاؤنٹس افسر جاوید کمال عہدے پر قابض
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، تبادلے کے باوجود گریڈ 17 کا افسر عہدے پر قابض، 5 اکتوبر کو اکاؤنٹس افسر جاوید کمال کی خدمات چیف فنانشل افسر کے حوالے کردی گئیں تھیں، ڈی جی کے آرڈر کے باوجود جاوید کمال واسا آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں تبادلے کے باوجود گریڈ 17 کا افسر عہدے پر قابض ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 5 اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے واسا آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر کام کرنے والے گریڈ 17 کے افسر جاوید کمال کی خدمات چیف فنانشل افسر کے حوالے کردی تھیں لیکن تبادلے کے باوجود جاوید کمال بدستور ایم ڈی واسا آفیس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر براجمان ہے، ذرائع کے مطابق جاوید کمال واسا کے ڈی فیکٹو ایم ڈی سمجھے جاتے ہیں اور واسا کے تمام معاملات جاوید کمال کے حوالے ہیں۔