میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی تعمیرات پرپراپرٹی مالکان کے خلاف پرچہ درج ہوگا،حکومت سندھ

غیر قانونی تعمیرات پرپراپرٹی مالکان کے خلاف پرچہ درج ہوگا،حکومت سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسن شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج محکمہ بلدیات سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ بلدیات سندھ کے سیکریٹری نجم شاہ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی سلیم رضا اور محکمہ بلدیات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، واٹر بورڈ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات دیں کہ غیر قانونی تعمیرات سیل اور ڈیمالش کی جائیں اور سیل کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کی سیل توڑنے والوں کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات پر سخت کارروائی کی جائے ، غیر قانونی تعمیرات کے پراپرٹی مالکان کے ساتھ ساتھ اگر غیر قانونی تعمیرات میں سرکاری عملے کا کوئی فرد ملوث پایا جائے تو اس کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر قا نونی تعمیرات کو ہر صورت اور بلا تاخیر گرایا جائے اور اس مقصد کے لیے ضروری عملہ موجود رکھا جائے۔اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ غیر قانونی تعمیرات کی سیل کو توڑنے یا ٹیمپر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں