میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذاکرات ناکام ،آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

مذاکرات ناکام ،آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان سمجھوتہ نہ ہو سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر مفاہمت نہ ہو سکی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے ہیں، اس دورے میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ساتھ ہیں دریں اثنا وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، معاملہ جہاں تھا وہیں ہے، سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم واشنگٹن میں موجود،پیر سے بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں