میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں طلب

الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کے معاملے پر ای سی پی نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع کیمطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے 21 اکتوبر کو طلب کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیاہے۔وفاقی وزیر کی طلبی کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو نوٹس مں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرالزامات کی وضاحت کریں۔جاری کردہ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے پہلے نوٹس کا جوب نہیں دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں