میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلوں کا نام لینے پر افسوس ہے ،بلاولبھٹو

اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلوں کا نام لینے پر افسوس ہے ،بلاولبھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلوں کا نام لینے پر افسوس ہے۔ہفتے کی شب باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو 18اکتوبر کے جلسے کا موقع دیا،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اورباغ جناح میں ایک تاریخی جلسہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوگا اورکراچی سے ملک بھرمیں ایک واضح پیغام جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر2007 کو بے نظیر بھٹو نے جدوجہد، شجاعت و بہادری سے تاریخ رقم کی،کارسازکے مقام پرشب خون کے باوجود بینظیر بھٹو نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا۔ دوسو جیالوں نے جان کی قربانی دی،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگیآج کیا یہ جمہوریت ان شہیدوں کی امنگوں کے مطابق ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمان اور عدالت آزاد نہیں ہے اس لیے ہم نے عزم کیا ہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔موجودہ حکومت نے اس ملک کے عوام کا جینا حرام کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے حالات موجودہ جنرلز کا نہیں یہ ماضی کی تاریخ رہی ہے کہ ملک کویا تو آمریت ملی ہے یا کنٹرولڈ جمہوریت۔ہم مکمل حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں کہتا ہے کہ ہم ایک پیج پر ہیں،عمران خان ہرتقریرمیں کہتاہے یہ ادارہ میرے ساتھ ہے،فوج کا کام بارڈر کا تحفظ ہے۔ افسوس ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلز کا نام لیاجارہاہے،جب ہم اسٹیبلشمنٹ کانام لیتے ہیں توہم جانتیہیںیہ ایک ماضی کاحصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایمپائر کی طرف نہیں دیکھتے۔ہم عوام کیاشارے کی طرف دیکھتے ہیں،کٹھ پتلی حکومت معیشت ریاست سیاست نہیں چلاسکتی،اس کٹھ پتلی سے کوئی امید نہیں ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ فوج کا مورال کم ہو۔گوجرانوالہ کے جلسے سے پیغام آگیاکہ عوام عمران خان کو ایمنسٹی دینے کو تیار نہیں ہے،اس لیے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے،ملک کے عوام عدلیہ کی طرف انصاف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں