میموگیٹ اسکینڈل ،حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالتی معاون نے بتایا ہے کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے اسپیشل کورٹ میں چالان جمع کرادیا، ایف آئی اے نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے، حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔احمر بلال صوفی نے کہاکہ نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کر دیا ہے، آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرا دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔