میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھوٹے پٹواریوں کے بجائے نیب بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈالے، عمران خان

چھوٹے پٹواریوں کے بجائے نیب بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈالے، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

چکدرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ایٹم بموں سے نہیں بلکہ ادارے کمزور کرنے سے تباہ ہوتا ہے پاکستان میں ٹیکس کولیکشن 35سو ارب روپے ہے جس میں 32 ارب ایف بی ار کی چوری ہے اور نیب کی ایک دن کی کرپشن 12ارب روپے ہے، اگر نیب اور ایف بی آر سمیت دیگر ادارے مضبوط ہوجائیں تو ملک ترقی کر جائیگا لیکن یہاں پر تو مجرم بھی 40سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت میں آتا ہے اور آصف زرداری کرپشن کا بادشاہ بھی ہرجانے کے دعوے کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ آج بنگلادیش جیسا غریب ملک بھی ہماری کوتائیوں کی وجہ سے آگے نکل گیا کیونکہ ملک میں اداروں کی گورننس ٹھیک نہیں ہے اداروں کو قانون کے مطابق نہیں چلایا جاتا ہے حالانکہ ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے جسے وزیر اعظم بھی نہ توڑ سکے لیکن یہاں پر کسی کو کرپشن میں پکڑا جائے تو وہ اولٹا کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا اور اس کے علاوہ مجرم بھی 40سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت آتا ہے عمران خان نے کہا کہ ہم نیب کو خود مختار بنائیں گے تاکہ وہ چھوٹے چھوٹے پٹواریوں کو نہیں، بلکہ بڑے بڑے سیاستدانوں کو پکڑے اور ملک ترقی کرے لیکن یہاں پر شہباز شریف نجم سیٹھی آصف زرداری اس کی بہن فریا ل ٹالپور نے مجھ پر اربوں روپے کے ہرجانے کے دعوے کئے ہوئے ہیں اب آصف زرداری جیسا آدمی کرپشن کی بات کرے تو یہ قیامت کی نشانی ہے عمران خان نے کہا کہ 12مئی کو بانی ایم کیو ایم کہ کہنے پر 50لوگوں کو قتل کیا گیا اور کوئی بھی موت کے ڈر سے بانی ایم کیو ایم کیخلاف آواز نہیں اٹھاتا تھا لیکن آج وہ لندن میں بیٹھ کر عجیب و غریب باتیں کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں