شہباز شریف کا شاہد آفریدی کو 5 کروڑ کا چیک
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور(بیورو رپورٹ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے 5کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں ملکر کام کرنا ہوگا، حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت کام کیا ہے اور اب نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا، حکومت انہیں مکمل سپورٹ کرے گی، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔