میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گروپ میچ میں بھارت سے شکست ماضی کا حصہ بن چکی ہے نئے جذبے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے ٗسرفراز احمد

گروپ میچ میں بھارت سے شکست ماضی کا حصہ بن چکی ہے نئے جذبے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے ٗسرفراز احمد

منتظم
هفته, ۱۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ کو ہر گز آسان نہیں لینگے ٗ فائنل جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے ٗ کپتان کی میڈیا سے گفتگو
اوول (ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل 18 جون کو اوول میں پاکستان اوردفاعی چمپئن بھارت کے خلاف کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ جبکہ دفاعی چمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ٗاب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوبارہ 18 جون کو میگا ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی ٗاس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل 18 جون کو اوول میں پاکستان اوردفاعی چمپئن بھارت کے خلاف کھیلا جائیگا پاکستانی وقت کے مطابق میچ 2بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہاکہ گروپ میچ میں بھارت سے شکست ماضی کا حصہ بن چکی ہے نئے جذبے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے انہوںنے کہاکہ بھارت کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے ہم خامیوں کو نہیں دہرائینگے مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں گے ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ کو ہر گز آسان نہیں لینگے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کار کر دگی بہتر رہی ہے فائنل جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں