میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ینگ ڈاکٹرز کاایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونے پراحتجاج کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز کاایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونے پراحتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے میڈیکل کالیجز میں داخلوں کے لئے منعقد ہوا ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے خلاف آج احتجاج کا اعلان کردیا، سندھ کے تمام اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے 10 ستمبر کو منعقد ہوا ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہوگیا، جس کے باعث طلبائ￿ میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سابقہ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب نوناری نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک کرنے والے عناصروں کے خلاف کارروائی کیلئے اور میرٹ کی بحالی کیلئے آج پیر کے روز سندھ کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی کریں گے، تمام وکلا برادری، اساتذہ، سول سوسائٹی اور سوشل نمائندوں سے درخواست کرتے ہیں کہ میرٹ کے قتل و عام پر جدوجھد میں ساتھ دیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک کرنے والے عناصروں کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں