میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی حکم نظر انداز، کراچی میں نجی اسکول مافیا فیس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا

عدالتی حکم نظر انداز، کراچی میں نجی اسکول مافیا فیس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں نجی اسکول مافیا نے حالیہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیر تعلیم بچوں کی اسکول فیس میں 25سے 30 فیصد تک اضافہ کردیا ھے جس پر عدالت عالیہ نے 5فیصد سے زائد فیسوں میں اضافہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ہے عمل درامد کیلئے ڈاریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندہ کو طلب کرلیا ہے جرأت سروے میں عوام کا شدید رد عمل , تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ اسکولوں نے حالیہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل ہوشربا اضافے کو بہانہ بناتے ھوئے غریب والدین پر کے سروں پر اچانک فیسوں میں پچیس سے تیس فیصد اضافے کا بم پھاڑ دیا ہے مہنگائی کے بوجھ تلے غریب عوام جس پر بلبلا اٹھے ھیں غریب والدین نے مزکورہ فیسوں میں اضافے کو سابقہ اور نگراں حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ھوئے جرأت کو بتایا کہ کسی بھی حکمران نے عوامی مسائل پر سنجیدگی اختیار کرنے کی بجائے اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر قرض در قرض کی پالیسی سے ملک اور قوم کو مہنگائی کی دلدل میں اسطرح دھکیلا ھے کہ عوام کو سانس لینے کی بھی قیمت اداکرناپڑرہی ہے جرأت سروے کے مطابق کسی بھی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق کوئی پالیسی مرتب ہی نہیں کی عوام الناس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں کو بے دردی سے اغیار کے ہاتھوں فروخت کرکے غلامی کے طوق پہنائے جارہے ہیں عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا ھے کہ اگر ملک کو قرضوں کی اسکیم سے باھر نکالنا ھے تو الیکشن پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے سچے ایماندار مخلص لوگوں کو نمائندگی دی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو سمندر برد کردیا جائے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں