میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی

فواد چودھری نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی، جس کی سماعت پیر کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی۔ اس موقع پر انہوں نے مؤقف اختیارکیا کہ ممبر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ماتحت ادارے میں ملازمت کر رہا ہے، نثار درانی ممبر الیکشن کمیشن رہنے کا اہل نہیں ہے لہذا اسے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر کے روز کے لیے مقرر کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں