میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سراج درانی ،نصرت منگن کیخلاف نیب انکوائری تحقیقات میں تبدیل

سراج درانی ،نصرت منگن کیخلاف نیب انکوائری تحقیقات میں تبدیل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سابق آئی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن کے خلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے نظرئیے کرپشن کیخلاف جہاد کے تحت نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحقیقاتی ونگز کی ڈائریکٹرز اور متعلقہ کیسزکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے شرکت کی۔اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے کیسزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورڈ نے سندھ سوشل ریلیف فنڈ(ایس ایس آر ایف)کے افسران / عہدیدارن اور دیگر کیخلاف ر یفرنس دائر کرنے کی اعلی حکام سے سفارش کی۔ملزم فضل الرحمن، سابق سیکریٹری / چیئر مین، ایس ایس آر ایف، اور دیگر افراد اختیارات کے غلط استعمال اور ایس ایس آر ایف کے فنڈز کو غیر قانونی طور پر جی ایس میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرکے غبن اور بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔بورڈنے سراج درانی، اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کیخلاف ایم پی ہاسٹل پروجیکٹ، کراچی کے فنڈز میں غبن کے الزام پر مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت کی سفارش کی۔بورڈ نے روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران / عہدیداران اور دیگر کیخلاف مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال اور دیہی سندھ Phase I & II کے سولر لائٹس کی تنصیب کے فنڈز کی غبن میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔بورڈ نے نصر ت حسین منگن، سابقہ آئی جی جیل خانہ جات، حکومت سندھ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام پر مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت کی سفارش کی۔ بورڈنے ملزم حفیظ الرحمن بٹ، مالک میسرز اورینٹ ہاسنگ سروس بلڈرز اور بلیز گرین ووڈ ریزیڈنسی، سپر ہائی وے کراچی، بابر چغتائی اور دیگر کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان نے بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی کی۔ ملزم نے متاثرین کے فلیٹس، دکانوں کی ساری قیمت وصول کرنے کے بعد بھی متاثرین کو جائز قبضہ اور ما لکانہ حقوق سے محروم رکھا۔ اس کیس میں عوام کو کروڑوں روپے سے زائدکی رقم کا نقصان پہنچایاگیاہے۔ بورڈ نے ملزم فہیم احمد کی Rs.4.610 million پلی بارگین کی درخواست زیر دفعہ,NAO-1999 25(b) اور ریفرنس نمبر02/2021 (منور علی بزدار، سابقہ چیف انجنیئر،پراجیکٹ ڈائریکٹر،(آربی اوڈی)، افسران و عہدیدارن (آربی او ڈی پراجیکٹ)محکمہ آبپاشی حکومت سندھ، ٹھیکدار اور دیگر) میں اعلی حکام سے منظوری کی سفارش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں