اپوزیشن جماعتوں میں اے پی سی پر اختلافات برقرار
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی لیکن ایجنڈے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی اپنے الگ الگ ایجنڈے لے آئیں
شیئر کریںاپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی لیکن ایجنڈے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی اپنے الگ الگ ایجنڈے لے آئیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی اپنے الگ الگ ایجنڈے پر بضد ہیں۔ اتفاق رائے نہ ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کا ایجنڈا اوپن رکھ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) اور دیگر چھوٹی جماعتیں حکومت کو فوری گھر بھجوانے کے لئے بے تاب ہیں لیکن (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی فوری طور پر حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔دونوں بڑی جماعتیں تاحال مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہیں تاہم سربراہ جے یو آئی نے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کر لیا ہے۔