شردھا اور راجکمار راؤ کی فلم ’’استری‘‘ سو کروڑ کلب میں شامل
شیئر کریں
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘ نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرکے اس سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ہارر اینڈ کامیڈی فلم ’استری‘ نے تیسرے ہی ہفتے سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے ٹوئٹ میں فلم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’استری‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ یہ فلم سرمایہ کاروں کے لیے ایک لاٹری ثابت ہوئی ہے۔ترن ادارش نے ایک اور ٹوئٹ میں 2018ء کی کامیاب ترین فلموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’استری‘ رواں سال کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی نویں فلم بن گئی ہے ،جب کہ اس سے قبل فلم ’پدماوت‘، ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘، ’ریڈ‘، ’باغی ٹو‘،’راضی‘،’ریس تھری‘، ’سنجو‘ اور ’گولڈ‘ پہلے سے اس کلب میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔