انوشکا شرما نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا
شیئر کریں
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ اسٹار انوشکا شرما نے اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے کام اور رشتے کے درمیان توازن قائم کرسکتے ہیں۔بھارت میں ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور وہ ایک دوسرے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے اپنے اپنے کام سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں لیکن یہ چیز ہماری زندگیوں کو متاثر نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہماری ترجیحات بہت واضح ہیں،لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیاہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھاکہ ہماری پہچان صرف ہمارے کام سے ہی نہیں، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور عام چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔دنیا کے لیے یہ سب ہمارے پروفیشن سے متعلق ہے لیکن حقیقت میں ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسے دو عام افراد ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں اور ویرات ایک دوسرے کو کیریئر کی نظر سے نہیں دیکھتے ۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔