لندن ،منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی جوڑا گرفتار
شیئر کریں
برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستان کی سیاسی نوعیت کی شخصیت کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاری برطانیا میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیاسی شخصیت کو انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے گرفتار کیا جبکہ نیب اور ایف آئی اے نے بھی اس اہم گرفتای میں تعاون کیا۔بعد ازاں دونوں کو تفتیش کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، دونوں سے 8 ملین برطانوی پاؤنڈزکی جائیداد سے متعلق تفتیش کی گئی۔
دونوں میاں بیوی کو این سی اے حکام نے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا لیکن دونوں زیرِ تفتیش رہیں گے ۔این سی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی ادارے کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے کی۔ زیرِ حراست افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ سابق سیاسی شخصیت کی عمر چالیس سال جبکہ ان کی اہلیہ کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے ۔ذرائع کے مطابق ان گرفتاریوں کا تعلق پاکستان میں کی گئی کرپشن اور اس کے نتیجے میں برطانیہ میں مبینہ منی لانڈرنگ سے ہو سکتا ہے ۔خیال رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیا کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے ۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے ۔
وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی کارروائی پاکستان اور برطانیہ میں معاہدے کی توثیق ہے ۔ ایف آئی اے کیس کی بنیاد پر آج 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حکومت نے برطانیہ کو 8 ملین پاؤنڈ پراپرٹی کے شواہد فراہم کیے تھے ۔ کرپشن کا پیسہ ہنڈی کے ذریعے پہلے پاکستان سے دبئی منتقل کیا گیا۔ کارررائی کے حوالے سے جلد تفصیلات فراہم کریں گے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے ۔ برطانوی ایجنسی کے ساتھ 7 روز سے کام جاری ہے ۔ لندن میں گرفتار شخص پاکستان میں پبلک آفس ہولڈر تھا۔ گرفتار سابق سرکاری ملازم نے پیسہ لندن میں کاروبار پر لگایا، اس شخص نے قانون توڑا اور منی لانڈرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم کرنے کیلئے درخواست کریں گے ۔