میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصرمیں داعش سے تعلق کے جرم میں سات افراد کو سزائے موت کا حکم

مصرمیں داعش سے تعلق کے جرم میں سات افراد کو سزائے موت کا حکم

منتظم
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے سات افراد کو پڑوسی ملک لیبیا میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق اور قبطی عیسائیوں کے قتل کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سنائے گئے سزائے موت کے اس فیصلے کو منظوری کے لیے مفتیِ اعظم کے پاس بھیج دیا ہے ۔واضح رہے کہ مصری عدالتوں کے سزائے موت کے احکامات کو حتمی منظوری کے لیے مفتیِ اعظم کے پاس بھیجا جاتا ہے، لیکن عدالت ان کی رائے عمل درآمد کی پابندی نہیں ہوتی ہے۔عدالت نے اس کیس میں حتمی فیصلہ سنانے کے لیے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور مجرم قرار دیے گئے افراد اپنی سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔اس مقدمے میں اکیس اور مشتبہ افراد بھی ماخوذ ہیں۔سزائے موت پانے والے مجرموں پر لیبیا میں داعش کی شاخ سے وابستہ گروپ سے روابط ، ممنوعہ ہتھیار رکھنے ، لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور لیبیا میں 2015ء میں اکیس مصری قبطی عیسائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی داعش کے مشتبہ نقاب پوشوں نے ان قبطی عیسائیوں کو ذبح کر دیا تھا اور ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں