کراچی پر ڈینگی چکن گونیا کی یلغار
شیئر کریں
کراچی میں گندگی کے ڈھیر نے ہزاروں افراد کو ڈینگی ،چکن گونیا ،نمونیا سمیت دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشا ظاہر کردیا۔شہریوں نے بتایا کہ شہر میں بارشوں کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں اس سے پیدا جراثیم افزائش نہ پارہے ہوں، اس کی واضح مثال کراچی میں ڈینگی اور چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں ۔انسداد ڈینگی سیل کے مطابق کراچی میں رواں سال 6افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد بشمول بچے اور خواتین ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق چکن گونیا کا وائرس دو سے بارہ روز تک انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث انسانی جسم میں شدید درد محسوس کیا جاتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا گندگی اور پانی میں افزائش پانے والے مچھروں کے باعث پھیلتا ہے۔