میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں ٹرمپ کو ملنے والے سعودی تحائف کا چرچا

امریکا میں ٹرمپ کو ملنے والے سعودی تحائف کا چرچا

منتظم
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا میں ٹرمپ کو دیے گئے 83 سعودی تحائف کے بہت زیادہ چرچے ہیں ،ٹرمپ کو مئی میں دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف میں، متعدد تلواریں، خنجر، چمڑے سے بنی اشیا، پستول خانے، سونے کی ذری کے کام والے ملبوسات، درجن اسکارف، پرفیوم، ریشم، اور فن پارے شامل تھے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ساٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویز میں صدر ٹرمپ کو ملنے والے سعودی تحائف کی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ یہ تحائف انھیں مئی میں کیے گئے سعودی دورے کے دوران ملے۔ٹرمپ کو ملنے والے تحائف میں متعدد تلواریں، خنجر، چمڑے سے بنی اشیا، پستول خانے سونے کی ذری کے کام والے ملبوسات، درجن اسکارف، پرفیوم، ریشم، اور فن پارے شامل تھے۔امریکی قوانین کے مطابق سرکاری ملازم کوئی بھی تحفہ جس کی مالیت تین سو نوے ڈالر سے زیادہ ہے نہیں رکھ سکتے۔یہ قانون 1966 میں بنا جب امریکی سیاست دانوں کو قیمتی گاڑیاں اور گھوڑے جیسے تحائف ملنا شروع ہوئے۔اس رقم سے زیادہ مالیت کے تحفے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اپنے پاس یا پھر عجائب گھروں میں نمائش کے لیے رکھتا ہے۔ہاں البتہ، سیاست دانوں کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ان تحائف کو بازاری داموں واپس خرید ضرور سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں