میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی اے انٹر نیٹ پرریاست مخالف مواد کیخلاف سرگرم

پی ٹی اے انٹر نیٹ پرریاست مخالف مواد کیخلاف سرگرم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3لاکھ 63ہزار ’یو آر ایل‘ بلاک کیے ہیں۔ پی ٹی اے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021سے جون 2024تک ہتک آمیز یا نقل مواد کی کیٹیگری میں سب سے کم یو آر ایل بلاک کیے گئے۔ اس کیٹیگری میں 13ہزار 305یو آر ایل پراسیس کیے گئے تاہم ان میں سے 7ہزار 353بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاکنگ کی شرح ان ساڑھے تین سالوں میں 84.72فیصد رہی۔پی ٹی اے ڈیٹا کے مطابق توہین عدالت کی کیٹیگری میں 2ہزار 480یو آر ایل بلاک کیے گئے۔یو آر ایلزبلاک ہونے کی سب سے زیادہ شرح دفاعی اداروں کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں رہی، جس میں 1لاکھ 1ہزار682لنکس بلاکنگ کے لیے پراسیس کیے گئے جن میں سے 74ہزار 224کامیابی سے بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاک کیے گئے یو آر ایلز میں ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں