میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، سخت سیکیوریٹی انتظامات،موبائل سروس تین دن کیلئے معطل

کراچی ، سخت سیکیوریٹی انتظامات،موبائل سروس تین دن کیلئے معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر میں تین دن کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی گئی، 8 محرم کے جلوس سے قبل موبائل فون سروس معطل کردی گئی اور تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، مرکزی جلوس کی گزرگاہ صدر ،ایم اے جناح روڈ پر کھاردر تک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ،سات ہزار سے زائد دکانیں اور مارکیٹوں کو پولیس نے سیل کردیا بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوز اور نشانے باز متعین کردیئے گئے جبکہ شہر کی فضائی نگرانی شروع ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کا باعث پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کرکے شہر میں تین دن کے لئے ایمر جنسی نافز کردی گئی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی سخت سیکورٹی کے باعث ایم اے جناح روڈ کو نمائش سے کھارادر تک مکمل سیل کردیا گیا جس کے باعث شہر دوحصوں میں تقسیم ہو گیا8 محرم کے جلوس سے قبل صبح سویرے سے شہرمیں موبائل فون سروس معطل کردی گئی پولیس زرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک معطل رہے گی سروس کو جلوس کے قریبی علاقوں میں بند کیا گیا ہے جبکہ رات بارہ بجے کے بعد سے تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم بزرگوں ،خواتین بچوں اور صحافیوں کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں