میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ منگل کے روزقانون ساز اسمبلی کے اراکین نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنمامیاں عبدالوحید کے مقابلے میں بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو16 کے مقابلے میں34 ووٹ سے آزاد کشمیر کا نیا صدر منتخب کر لیا۔بیرسٹر سلطان محمود نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1983 میں برطانیہ کو خیرباد کہہ کر واپس آزاد کشمیر آئے ۔ آزاد کشمیر آمد کے بعد آزاد مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا،1985 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پہلے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہو گئے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے مجموعی طور پر 11 مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے وہ 9 میں کامیاب قرار پائے اور 2 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی شکست انہیں 1991 میں مسلم کانفرنس کے سابق وزیر ارشد محمود غازی مرحوم کے مقابلے میں ہوئی جبکہ دوسری مرتبہ وہ 2016کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وزیر چوہدری محمد سعید کے مقابلے میں ہارے۔ بیرسٹر سلطان محمود 1996کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے جبکہ وہ آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ پارٹیاں بدلنے کا اعزاز رکھنے کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی پارلیمانی تاریخ میں واحد سیاستدان ہیں جو 9 مرتبہ میرپور کے حلقہ ایل اے 3 سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تعلق جاٹ قبیلے سے ہے اور ان کے والد چوہدری نور حسین مرحوم سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آزاد کشمیر کے مشیر تعلیم رہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود آزاد مسلم کانفرنس، آزاد جموں و کشمیر لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پیپلز مسلم لیگ کے صدر رہ چکے ہیں اور اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔خیال رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے بھی تحریک انصاف کے امیدواروں میں شامل تھے تاہم وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے سردار عبدالقیوم نیازی کو نامزد کیا اور وہ 33 ووٹ لے کر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری صدارت کے منصب پر فائز ہو کر صدر ریاست اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے دونوں عہد ے لینے والے پر پانچویں کشمیری سیاست دان بن گے چار اکتوبر 47کو آزاد انقلابی حکو مت میں پہلا وزیر اعظم بننے کا اعزاز بیر سڑ ابراہیم خان نے حا صل کیا تھا۔ بیس دن بعد جب اس آ زاد حکومت کی تشکیل نو ہوئی تو بیرسٹر ابراہیم خان خواجہ غلام نبی گلکا ر کی جگہ صدر ریاست بن گئے اور پھر طویل عر صہ وزیر اعظم کا عہدہ ختم رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں