میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں امن کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

افغانستان میں امن کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا جب کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں، افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں