میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرٹیکل 370 کے خاتمہ، کشمیریوں اور ہندوستان کے درمیان خلیج بڑھے گی،امریکی جریدہ

آرٹیکل 370 کے خاتمہ، کشمیریوں اور ہندوستان کے درمیان خلیج بڑھے گی،امریکی جریدہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

معتبر امریکی جریدے فارن پالیسی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد ناصرف کشمیریوں اور باقی ہندوستان کے درمیان خلیج بڑھے گی بلکہ بڑے پیمانے پر تشدد کا بھی خدشہ ہے ۔فارن پالیسی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ بات با لکل واضح محسوس ہوتی ہے کہ آرٹیکل 35اے کا خاتمہ مسلم اکثریت والی اس ریاست کی نوعیت کو تبدیل کر دے گا ۔ آرٹیکل 35اے کے تحت غیر کشمیری باشندے مقبوضہ کشمیر میں مالکانہ حقوق پر زمین نہیں خرید سکتے لیکن اب ممکنہ طور پر بھارتی حکومت ہندوئوں کو کشمیر کی طرف ہجرت کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلے ہی تقریباً پانچ لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں جو فوری طورپر وہاں زمینیں خرید سکتے ہیں اور مستقبل میں یہ عمل بڑے پیمانے پر ہو سکتا ہے ۔ نئے انتظامات کے تحت بھارتی حکومت ہندئوں کے لئے نئی بستیاں بسا سکتی ہے جن کے اپنے شاپنگ مالز، اسکولز اور ہسپتال ہوں گے ۔ رپورٹ کے مطابق مقامی پارٹیاں اور کارکن بھارت کے ان عزائم کا پہلے بھی مقابلہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے مگر تبدیل ہوتی صورتحال میں کوئی ایک حملہ بھی فرقہ وارانہ فسادات کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔ جب پابندیاں ختم ہوں گی تو دنیا غالباً ایک یکسر مختلف کشمیر دیکھے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں