میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹاک مارکیٹ 29ہزار پر پہنچنا پی ٹی آئی حکومت کا معرکہ ہے ،ڈالر30فیصد اورپٹرول کی قیمتیں بڑھنا پی ٹی آئی حکومت کاکارنامہ ہے ۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلاایک سال بھولنے کیلئے ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کئی بار نااہل قراردینے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں۔ تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام کریں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی کام کرنے نہیں دیا،صوبوں کے کام میں رخنے ڈالے گئے ۔صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرز کے صلاح مشورے سے عہدے تبدیل ہوئے ہیں۔سندھ حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ارکان کے حوصلے توڑنا ان کی بھول ہے ۔ جیالے توآمروں کیسامنے بھی ڈٹ گئے ،یہ خود کو سنبھالیں۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا گورنر نے کہا وزیر اعظم آئیں تو وزیر اعلی آجائیں وزیر اعلی ایسے نہیں جاتے ، وزیر اعظم سے ملنے والوں کے نام لکھے اور لسٹ بنائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھرنا پارٹی نہیں جو روڈ پر کھڑا ہوجائیں بلایا جائے گا تو ضرور جائوں گا سندھ کے حقوق پر بات ضرور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم پورے سندھ میں چل رہی ہے ،کراچی میں سبزے اوردرختوں کی بہت کمی ہے ،کوشش کریں گے سندھ کو سرسبز بنائیں،صرف پودا لگانا نہیں،درخت کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولی تھین بیگز پر یکم اکتوبر سے پابندی لگا رہے ہیں،پلاسٹک بیگز کامتبادل دیں گے ،کے ایم سی کو نالوں کی صفائی کیلئے 550ملین دیئے تھے ،ماحول بہترکرنے کیلئے بھی کچھ دن پہلے مہم شروع کی تھی جو اب بھی جاری وساری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں